مدینہ منورہ،وزارت تجارت کی ٹیموں کا گودام پر چھاپہ،جعلی موبل آئل و سپیئر پارٹس برآمد

اتوار 6 مئی 2018 11:50

مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سعودی عرب کی وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے مدینہ منورہ کے ایک گودام پر چھاپہ مارکر بڑی مقدار میں جعلی موبل آئل اور سپیئر پارٹس برآمد کر لیے،گودام کو سربمہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

المدینہ اخبار کے مطابق وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں کو اطلاع ملی تھی کہ شہر میں بڑی مقدار میں گاڑیوں کے جعلی پارٹس اور موبل آئل فروخت کیاجارہا ہے جس پر کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ جعل سازوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

تفتیشی ٹیموں نے ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں غیر ملکی کارکن موجود تھے، گودام میں سٹور کیے گئے موبل آئل ، فلٹر اور گاڑیوں کی بیٹریوں کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہو ا کہ تمام اشیاء جعلی ہیں جن پر معروف برانڈ کے سٹیکرز چسپاں کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ گودام سے 22 ہزار سے زائد جعلی پارٹس اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ گودام کو سیل کر کے مالک کے خلاف جعل سازی کامقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :