واٹس ایپ کے سٹوریز ،سٹیٹس فیچر کے ایکٹیو صارفین کی تعداد 450 ملین سے زائد

اتوار 6 مئی 2018 11:50

کیلی فورنیا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) واٹس ایپ نے کہا ہے کہ اس کے سٹوریز یا سٹیٹس فیچر کے ایکٹیو صارفین کی تعداد 450 ملین سے زائد ہو گئی ہے۔ اس بات کا اعلان کمپنی کی جانب سے فیس بک کی ایف 8 ڈویلپر کانفرنس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

450 ملین ایکٹیو صارفین واٹس ایپ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ سٹیٹس فیچر کو متعارف کرائے زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے اور واٹس ایپ نے اپنے حریف اسنیپ چیٹ کے 175ملین ایکٹیو صارفین کے مقابلے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ جلد ہی نئے سٹیکرز کے ساتھ گروپ ویڈیو کالنگ کے فیچر کو بھی متعارف کرانے جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کے اس وقت دنیا بھر میں 1.5 بلین سے زائد صارفین موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :