ایچ ٹی سی کے یو 12 پلس سمارٹ فون کی تعارفی تقریب 23 مئی کو ہوگی

اتوار 6 مئی 2018 11:50

تائپے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) تائیوان کی الیکٹرانکس کمپنی ’’ایچ ٹی سی‘‘ کے یو 12 پلس سمارٹ فون کی تعارفی تقریب 23 مئی کو ہوگی۔ سمارٹ فون سے متعلق جاری تفصیلات کے مطابق فون میں پشت اور فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پشت پر 12 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے دو کیمرے جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 6/8 جی بی ریم دیا جائے گا۔ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو فون کا حصہ بنایا جائے گا البتہ اس میں ہیڈ فون جیک شامل نہیں کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3420 ملی ایمپیئر آورز ہوگی۔ فون کی قیمت سے متعلق کمپنی نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :