اسوس کا اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم کا حامل سمارٹ فون زین فون لائیو ایل 1 متعارف

اتوار مئی 11:50

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) برطانیہ کی آن لائن فیشن اینڈ بیوٹی کمپنی ’’اسوس ‘‘ نے اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم کا حامل سمارٹ فون زین فون لائیو ایل 1 متعارف کرادیا۔ سمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم ، کواڈ کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، 1جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ سمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی اور او ٹی جی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو فون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ سمارٹ فون کو 17 مئی کو انڈونیشیا میں لانچ کیا جائے گا اور اس کی قیمت 7200 بھارتی روپے تک ہو گی۔