حوثی ملیشیائیں یمن میں حزب اللہ کی طرز کی حکومت قائم کرنا چاہتی ہیں،سعودی عرب

سعودی عرب بین الاقوامی تنظیموں کی مدد سے یمن میں درآمدات کو بڑھایا جارہا ہے،یمن میں سعودی سفیر کی گفتگو

اتوار مئی 12:40

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) سعودی عرب کے یمن میں سفیر محمد الجابر نے کہاہے کہ حوثی ملیشیائیں یمن میں حزب اللہ کی طرز کی حکومت قائم کرنا چاہتی ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویومیں سعودی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی کل تعداد یمنی آبادی کا 3 فیصد بھی نہیں ہیں مگر اس کے باوجود وہ یمن میں لبنانی حزب اللہ کا طرز حکومت نقل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی ملیشیائیں یمن میں ایرانی پالیسیوں کا تسلسل رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں جن کی وجہ سے یمنی عوام کو بھوک اور افلاس کا سامنا ہے۔محمد الجابر نے کہا کہ یمن میں 22 بحری، ہوائی اور بری پورٹس ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب بین الاقوامی تنظیموں کی مدد سے یمن میں درآمدات کو بڑھایا جارہا ہے۔