دنیا بھر میں جہاں کہیں ایران کی موجودگی کی اطلاعات ہوں گی،ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،سعودی فرمانروا

اتوار مئی 12:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ دنیا بھر میں جہاں بھی ایران کی موجودگی کی اطلاعات ملیں مقابلہ کریں گے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہاکہ سعودی حکومت یمن ،شام سمیت پوری دنیا میں امن چاہتی ہے ،ایرانی رجیم کی عرب ممالک میں مداخلت اور عرب حکومتوں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کا مل کر مقابلہ کریں گے ۔