امریکی شہر شکاگو میں اوبر ڈرائیور نے اسرائیلی سفارت کار کو گاڑی سے نکال دیا

کمپنی کا تحقیقات کا اعلان،تفتیش مکمل ہونے تک ڈرائیوراوبر کی ایپ یا مزید ہمارے ساتھ کام نہیں کرسکتا،بیان

اتوار مئی 12:40

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) امریکا کے شہر شکاگو میں اوبر کمپنی کے لیے کام کرنے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک اسرائیلی سفارت کار کو عبرانی زبان میں بات کرنے پر اپنی گاڑی سے اتار دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وسط مغرب میں اسرائیلی نائب قونصل جنرل کے عہدے پر فائز ایٹے مِلنر کے مطابق وہاوبر کی ایک گاڑی میں سوار ہوئے۔

(جاری ہے)

اس دوران مِلنر نے اپنے فون پر گفتگو کرتے ہوئے جوں ہی عبرانی زبان میں تمہارا کیا حال ہے کہا تو گاڑی کا ڈرائیور چِلّا کر بولا کہ ابھی گاڑی سے نکل جاؤ۔مِلنر کے مطابق ڈرائیور نے انہیں آگاہ کیا کہ اس مِلنر کے عبرانی زبان میں گفتگو کرنے پر ایسا کیا۔ایٹے مِلنر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس ڈرائیور کو دوبارہ گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے اس لیے کہ وہ اپنے اعصاب پر قابو نہیں رکھ سکتا۔دوسری جانب اوبر کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جن کے مکمل ہونے تک ڈرائیور نہ تو کام کر سکتا ہے اور نہ کمپنی کی ایپلی کیشن کو استعمال کر سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق امتیازی برتاؤ کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :