سوات،محکمہ پولیس کا اصل کا م جرائم کی روک تھام اور بیخ کنی کرنا ہے، کیپٹن(ر)واحد محمود

اتوار مئی 12:40

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پولیس کے شعبہ ہائے تفتیش کی استعداد کار بڑھانے اورانہیں عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کے قابل بنانے کیلئے ڈی پی اوسوات کیپٹن(ر)واحد محمود کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار تنولی ،ایس پی لوئرسوات خانخیل خان،ایس پی اپرسوات مشتاق خان،ایس ڈی پی اوز اور انوسٹی گیشن شعبہ ہائے تفتیش پولیس کے افسروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر)واحد محمود نے کہا کہ محکمہ پولیس کا اصل کا م ہی جرائم کی روک تھام اور بیخ کنی کرنا ہے جو شعبہ ہائے تفتیش کی بہترین انوسٹی گیشن کی بدولت ممکن ہوتی ہے،،پولیس کا شعبہ ہائے تفتیش محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے جو عصر حاضر کے چلینجز سے تب ہی بہ آحسن طریقے سے عہدہ برآ ہو سکے گا جب وہ دور جدید کی ٹیکنالوجی اور قانونی ماہرین و اپنے سینئرز کے تجربہ سے استفادہ کریگا ۔انہوںنے پولیس حکام پر پرزوردیاکہ وہ ڈی پی او آفس میں قائم ڈیجیٹل انوسٹی گیشن کمپیوٹر لیب میں اپنے موبائل نمبرز ایڈ کریں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کریں