بابوگڑھی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

اتوار 6 مئی 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بابو گڑھی میں فری چیسٹ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاتاکہ لوگوں کو ٹی بی کے مرض کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی جاسکے،کیمپ کا انعقاد ڈاکٹر سید محمد منیرکی نگرانی میں حجرہ حاجی شیررحمان ممبرٹائون ٹوبابوگڑھی میں کیا گیا جس میں مریضوں کافری معائنہ کیاگیا‘ڈاکٹرسیدمحمدکے ہمراہ میڈیکل ٹیم بھی موجودتھی جنہوں نے مریضوں کے علاج کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی بھی کی ، اس موقع پرغریب اورنادارمریضوں کامفت علاج کیا گیااورمفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :