زرعی یونیورسٹی کاماہی پروری منصوبے پرعملدرآمد

اتوار 6 مئی 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء)زرعی یونیورسٹی پشاورمیں خیبر پختونخواحکومت حکومت کے محکمہ زراعت لائیوسٹاک اینڈ کوآپریٹوکے تعاون سے ماہی پروری کے منصوبے پرعملدر آمدشروع کر دیا گیا ہے۔منصوبے پر50ملین روپے لاگت آئیگی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرنورپیائوخان نے منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پرمختلف فیکلٹیزکے ڈینزڈاکٹرسیف اللہ،ڈاکٹرنذیراحمد،ڈاکٹرسیدوہاب،ڈائریکٹرپی اینڈڈی ر ضوان احمد،ڈائریکٹرورکس میاں لطف الرحمان ،ڈائیرکٹرکلائمیٹ چینج سنٹرڈاکٹرہمایوں ایکسین سی اینڈ ڈبلیواسرارخان موجود تھے۔