مہمند ایجنسی کے علاقہ گنڈائو میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے گنڈائو ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے، ایف ڈی ایم اے

اتوار مئی 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) مہمند ایجنسی کے علاقہ گنڈائو میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے گنڈائو ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے جوآئندہ سال جون تک مکمل کر لیاجائے گا۔

(جاری ہے)

فاٹاڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( ایف ڈی ایم اے )کے حکام کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں توانائی و پانی کی ضروریات کے پیش نظرمہمند ایجنسی کے علاقہ گنڈائو میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے گنڈائوڈیم کی تعمیرکے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں توانائی کے بحران کے حل میں مدد ملے گی جبکہ مہمند ایجنسی کے علاقہ جات کو زراعت کے لئے جبکہ دیگر علاقہ جات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :