جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے وانا میں موبائل فون سروس اگلے دو ہفتوں میں بحال کردی جائے گی

اتوار 6 مئی 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے وانا میں موبائل فون سروس اگلے دو ہفتوں میں بحال کردی جائے گی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعدکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی وجوہات کی بناء پر موبائل فون سروس گزشتہ دس سالوں سے معطل ہے ۔ مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے بھی ایک سال کے وقفے کے بعد موبائل فون نیٹ ورک بحال کردیئے ہیں ۔پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے فیصلے کے بعد قبائلی عوام نے موبائل فون سروس کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے اوراس فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔