افغان صوبہ خوست سے عارضی طورپر بی گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا عمل جاری ہے

اتوار 6 مئی 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) افغانستان کے صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا عمل جاری ہے ، اب تک 6ہزار 664 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق فاٹا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کے خاندانوں کی افغانستان کے صوبہ خوست سے واپسی کا عمل جاری ہے۔ 10 ہزار خاندانوں میں سے 6ہزار 664 خاندان واپس پہنچ گئے ہیں۔ واپس آنے والے خاندانوں کا تعلق تحصیل سپین واہ سے ہے ۔ ایف ڈی اے کے اہلکاروں نے معاوضہ جات کے فارم پر کرکے عارضی طورپر بے گھر افراد کو ان کے متعلقہ علاقوں میں پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :