فاٹا کے عارضی بے گھر افراد اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں واپسی کو یقینی بنائیں، ایف ڈی ایم اے

اتوار مئی 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے فاٹاڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( ایف ڈی ایم ای) نے عارضی طورپر بے گھر افراد کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں واپسی کو یقینی بنائیں تاکہ ان کے علاقہ جات میں ان کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت، تعلیم،، پانی سمیت دیگر اہم بنیادی منصوبے ان کے تعاون و تجاویز سے آگے بڑھائے جاسکیں۔

فاٹا سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ایم اے نے شمالی وجنوبی وزیرستان ایجنسی کرم، اورکزئی اور خیبر ایجنسی کے عارضی طورپر بے گھرافرادوکو مطلع کیا ہے کہ وہ آپریشن سے متاثرہ علاقہ جات میں بحالی و تعمیر نو کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جن میں تعلیم،، صحت، توانائی، مواصلات ، پانی کے منصوبے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر ایجنسی کی تحصیل وضلعی سطح پر بحالی و تعمیرنوکے محکہ آر آر یو عوام کے ساتھ میٹنگز کرے اور ان بے گھر افراد کی ضروریات کے مطابق منصوبہ و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز کی روشنی میں تعاون کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل 96 فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔ بعض اہم علاقہ جات میں عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :