آرچری کوچز تربیت یافتہ ہیں، وصال خان

اتوار مئی 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال خان نے کہاکہ پاکستانی کوچز تربیت یافتہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں آرچری کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے، تربیتی کیمپ میں آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں چار مرد اور چارخواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کے محمد طیب، ادریس مجید اور محمد ندیم جبکہ پاکستان واپڈا کے حافظ عبدالرحمن جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کی نبیلہ کوثر ، ام زہرہ اور سنبل زیبر جبکہ پاکستان واپڈا کی اقصی شامل ہیں، کوچز سرفراز اور عمران خان کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں اور پاکستان آرمی کے کوچ اجلال الدین بھی آئندہ دو، تین روز میں کیمپ جوائن کر لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے اور ٹیم کے منتخب کھلاڑی رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، کم کوالیفائیڈ کوچز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان میں آرچری کے کوچز کوالیفائیڈ نہیں ہیں وصال خان نے ہمارے پاس اچھے اچھے کوچز موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :