فلم کی ناکامی کا ذمہ دار اداکارہ کی ذاتی زندگی کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا، رانی مکرجی

اتوار 6 مئی 2018 12:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکرجی نے کہا ہے کہ فلم کی ناکامی کا ذمہ دار اداکارہ کی ذاتی زندگی کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ اداکارہ کا شادی شدہ ہونا یا عمر سے فلم کی ناکامی یا کامیابی کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے، فلم انڈسٹری میں اداکارہ کی عمر اور اس کا شادی شدہ ہونا نقصان دہ مانا جاتا ہے لیکن فلم ’’ہچکی‘‘کی کامیابی سے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے اور یہ سمجھنا بہت اہم ہے کہ لوگ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، جب شائقین کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی تو اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا نہیں وہ صرف فلموں سے تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں میں اپنی ذاتی زندگی میں کیا کر رہی ہوں اس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہونی چاہیئے۔