سلمان خان کی ہرش وردھان کپور کی فلم ’’بھویش جوشی سپرہیرو‘‘ کے ٹریلر کی تعریف، ریلیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

اتوار 6 مئی 2018 12:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھان کپور کی فلم ’’بھویش جوشی سپرہیرو‘‘ کے ٹریلر کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹویٹر پر انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھان کپور کی فلم ’’بھویش جوشی سپرہیرو‘‘ کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے فلم کی ریلیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس پر اداکار انیل کپور کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ اداکار سلمان خان کا تعریف کرنا خوش نصیبی کا اشارہ ہے۔ اداکار سلمان خان اور انیل کپور فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔