Live Updates

حمزہ شہباز نے اپنے تایا نوازشریف کے خلائی مخلوق والے بیان پر دلچسپ رد عمل دے دیا

خلائی مخلوق کے سوال پر حمزہ شباز آسمان کی طرف دیکھنے لگ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 12:53

حمزہ شہباز نے اپنے تایا نوازشریف کے خلائی مخلوق والے بیان پر دلچسپ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 مئی 2018ء) حمزہ شہباز نے اپنے تایا نوازشریف کے خلائی مخلوق والے بیان پر دلچسپ رد عمل دے دیا۔ خلائی مخلوق کے سوال پر حمزہ شباز آسمان کی طرف دیکھنے لگ گئے۔اور کہا کہ مجھے تو آسمان پر تارے نظرآ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نتھیا گلی میں آرام کرنے کی بجائے گیارہ نکات پر عملدرآمد کر کے دکھاتے۔

قوم آئندہ عام انتخابات میں کھیل تماشے کا حساب لے گی اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔عوام باتوں پر نہیں بلکہ خدمت پر ووٹ دیں گے ۔ پشاور میں میٹرو بس کا منصوبہ شروع کیا گیا لیکن یہ منصوبہ مکمل ہونے کی بجائے وہاں پر دھول اڑرہی ہے ، عوام اس کا ضرور حساب لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کے پرانے ساتھی ہیں اور ان کا اپنا ایک مقام ہے ۔

پارٹی میں سب اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور کئی آراء ہوتی ہیں ۔۔حمزہ شباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی قیادت میں کام کیا ہے ۔لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کواجالوں میں بدلا ہے ، خدا تعالیٰ نے چاہا تو مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی کر یگی ۔ا اس موقع پر صحافی نےحمزہ شہباز سے سوا ل کیا کہ نواز شریف خلائی مخلوق کی بات کر رہے ہیں یہ خلائی مخلوق کیا ہے جس پر حمزہ شہباز نے آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو تارے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ صادق آباد میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیر اعظم و قائدمسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ عمران خان صاحب میرا آپ کےساتھ کوئی مقابلہ نہیں ، زرداری صاحب نوازشریف کا آپ سے بھی کوئی مقابلہ نہیں ۔میرا مقابلہ تو خلائی مخلوق سے ہے۔مزید کہا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات