ْآزاد حکومت کی جانب سے 21مئی کو آزادکشمیر کی تاریخ میں ایک بڑا بجٹ پیش کئے جانے کا امکان

اس حوالے سے محکموں سے اِن کی ڈیمانڈحاصل کرلی گئی ہے ، اُن کے مطابق بجٹ کا کام شروع کیا گیا ہے

اتوار 6 مئی 2018 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) آزاد حکومت کی جانب سے 21مئی کو آزادکشمیر کی تاریخ میں ایک بڑا بجٹ لگ بھگ ایک کھرب روپے کا پیش کئے جانے امکان ہے اِس حوالے سے محکموں سے اِن کی ڈیمانڈحاصل کرلی گئی ہے ، اُن کے مطابق بجٹ کا کام شروع کیا گیا ہے ، ایک کھرب کے بجٹ میں ہمیشہ کی طرح جو ہر سال رکھا جاتا ہے ، ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں غیر ترقیاتی بجٹ کا ہجوم ذیادہ ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے کم و بیش تمام ارکان کی طرف سے میگا پراجیکٹس اور بڑے منصوبو ں کے بجائے چھوٹے منصوبہ جات شامل کئے جانے کا شدید دبائو بڑھایا جارہا ہے ،پارلیمانی پارٹی کی جانب سے شاہرات کے حوالے سے رابطہ سڑکوں کے منصوبوں پر ذیادہ توجہ دینے پر زور دیا گیا ہے ، فنڈ ز مختص کرنے پر مصاوی سطح پر دیگر سکولز سمیت چھوٹے چھوٹے منصوبہ جات پر کام کیا جائیگا ، مصاوی تخلیق کرنے پر زور دیا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق جاریہ منصوبہ جا ت جس میں شاہرات کے جاریہ منصوبہ جات پر ذیادہ توجہ دی جائیگی تو اِن پر ٹھیکے ہونے والے اخراجات کا ضیاع ہوگا ، اِس طرح دیگر منصوبہ جات میں بھی حکومت کے لئے مسائل بن گئے ، پارلیمانی پارٹی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پہلے سے جاری منصوبہ جات کو مکمل کرنے کے بجائے تروڑ مروڑ کر مکمل کیا جائے اگر چہ 4سالوں میں ترقیاتی ہدف میں تعمیرات عامہ ، برقیات ، صحت عامہ ، صنعت و تجارت اور دیگر محکمہ جات پر فنڈز خرچ کئے جائینگے اِس حوالے سے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل ، 21مئی 2018ء کو آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں وزیر خزانہ 2018/19ء کا بجٹ پیش کریں گے ، بجٹ اجلاس رمضان المبار ک میں شروع ہوگاجس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :