مظفرآباد میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا

اتوار مئی 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا ، دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا ، گزشتہ رات مظفرآبا دکے مختلف علاقوں چہلہ بانڈی میں بجلی بند رہی ،دارلحکومت اندھیرے میں ڈوبا رہا عوام کی جانب سے شدید احتجاج ! گرمی سے بچے ، بوڑھے ، خواتین بلبلا اُٹھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بجلی کا طویل ترین کریک ڈائون جس کی وجہ سے دارلحکومت کے مختلف علاقوں سمیت چہلہ بانڈی میں گزشتہ پوری رات بجلی بند رہی جس کی و جہ سے گھروں میں قید چھوٹے بچے ، خواتین ،بوڑھے ،بزرگ گرمی سے بلبلا اُٹھے جبکہ محکمہ برقیات او رواپڈا کی جانب سے بجلی کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ گیا ہے عوام کی جانب سے ایک با ر پھر شدید احتجاج ! حکومت آزادکشمیر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے ، بصورت دیگر پہیہ جام شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا جائیگا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ایک طرف کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ، جبکہ دوسری جانب ہزاروں گھروں کے چولہے بھی بجھ گئے۔

متعلقہ عنوان :