Live Updates

پاکستانی کوچز کسی سے کم نہیں بلکہ تربیت یافتہ بھی ہیں ‘وصال خان

ملک میں آرچڑی کے ٹیلنٹ کی کمی بلکہ کھلاڑیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے‘سیکرٹری جنرل پاکستان آرچڑی فیڈریشن

اتوار 6 مئی 2018 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال خان نے کہاکہ پاکستانی کوچز کسی سے کم نہیں بلکہ تربیت یافتہ بھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آرچڑی کے ٹیلنٹ کی کمی بلکہ کھلاڑیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نیکہا کہ اس وقت پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی آرچڑی ٹیم کے کھلاڑیوں کاایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آبادمیں جاری ہے، تربیتی کیمپ میں آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہیہیں جن میں چار مرد اور چارخواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کے محمد طیب، ادریس مجید اور محمد ندیم جبکہ پاکستان واپڈا کے حافظ عبدالرحمن جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کی نبیلہ کوثر ، ام زہرہ اور سنبل زیبر جبکہ پاکستان واپڈا کی اقصی شامل ہیں، کوچز سرفراز اور عمران خان کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں اور پاکستان آرمی کے کوچ اجلال الدین بھی آئندہ دو، تین روز میں کیمپ جوائن کر لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے اور ٹیم کے منتخب کھلاڑی روواں سال اگست میں انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، کم کوالیفائیڈ کوچز کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان میں آرچڑی کے کوچز کوالیفائیڈ نہیں ہیں وصال خان نے ہمارے پاس اچھے اچھے کوچز موجود ہیں لیکن انسان کو ہر وقت علم میں سیکھنا چاہئی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :