قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ کے دوران خواتین کی مضبوط قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا، مدثر آرائیں

اتوار 6 مئی 2018 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نیکہا کہ قومی نیٹ با ل چیمپئن شپ کے دوران خواتین کی مضبوط قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا، انہوں نیکہا کہ قومی نیٹ با ل چیمپیئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں جاری ہے، انہوں نیکہا کہ خواتین کے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختونخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ سید توقیر احمد ( بلوچستان) سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ، مشرف خان (پاکستان واپڈا )محمد رضوان ( پنجاب )، انوار احمد انصاری (قومی امپائر) اور محمد ریاض (سیکرٹری جنرل، پی این ایف) شامل ہیں کمیٹی کے ارکان چیمپیئن شپ کے دوران شاندارکارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کے لئے انتخاب کر رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں مدثرآرائیں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا جس کھلاڑیوں کو مدعو کیاجائے گا، منتخب ٹیم روواں سال مختلف انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت کرے گی-