غیر اخلاقی ،فحش پیغامات سے تنگ آکر متعدد اداکارائوںنے فیس بک اکائونٹس بند کر دیئے

اتوار 6 مئی 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بعض لوگوں کی جانب سے غیر اخلاقی اور فحش ویڈیو اورپیغامات سے تنگ آکر متعدد اداکارائوں نے نے اپنے فیس بک اکائونٹس بند کر دیئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان اداکارائوں کا کہنا ہے کہ ہمارا فنکار ہونا جرم بن گیا ہے ، اوباش لوگ ہمیں کہیں بھی جینے نہیں دیتے ، آئے روز ہمیں غیر اخلاقی پیغامات کے ساتھ شادی ، دوستی اور ملنے کے پیغامات دئیے جاتے ہیں بلکہ اکثر افراد ہمیں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بھی بھیج دیتے ہیں ، ان افراد میں ہر عمر کے لوگ شامل ہوتے ہیں جو انتہائی افسوسناک امر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسی صورتحال سے تنگ آکر اپنے اکائونٹس بند کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے اپنے اصل پرستاروں سے بھی رابطے منقطع کرنے پڑتے ہیں۔ ان اداکارائوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :