اپریل کے دوران برازیل کی 10.26 ملین ٹن سویابین کی برآمد

اتوار مئی 13:10

سائو پالو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) برازیل نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران اس کی سویابین کی برآمد 10.26 ملین ٹن رہی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی کے باعث جنس کی فروخت میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی تجارت کے حوالے سے برازیل کے ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران اس کی چین کو سویابین کی برآمد 10.26 ملین ٹن رہی، اس سے قبل مئی 2017 ء میں 10.96 ملین ٹن سویا بین برآمد کی گئی تھی جو ملکی تاریخ میں کسی بھی ایک ماہ کے دوران سویا بین کی برآمد کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی درآمد پر 25 فیصد ٹیکس کے نفاذ کے بعد برازیل چین کو سویابین کی برآمد کے لیے آگے آیا جس سے جنس کی فروخت میں اضافہ ہوا۔دوسری جانب رواں سال برازیل میں سویابین کی 117 ملین ٹن پیداوار کا امکان ہے، 2017 ء کے دوران اس کی پیداوار 114 ملین ٹن رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :