اپریل میں مالیاتی اداروں کو درمیانی مدت کی قرض سہولت کے تحت 367.50 ارب یوان کے قرضے جاری کیے،پیپلز بینک آف چائنہ

اتوار 6 مئی 2018 13:10

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران مالیاتی اداروں کو درمیانی مدت کی قرض سہولت کے تحت 367.50 ارب یوان کے قرضے جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپریل کے دوران مالیاتی اداروں کو ایم ایل ایف فیسلٹی کے تحت 367.50 ارب یوان (57.79 ارب ڈالر ) کے قرضے جاری کیے گئے ۔بینک کا کہنا ہے کہ ماہ کے اختتام پر ایم ایل ایف کے قابل ادا قرضے کم ہوکر 4.017 ٹریلین یوان رہے جن کی مالیت مارچ کے دوران 4.917 ٹریلین یوان تھی۔

متعلقہ عنوان :