روس میں وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں عروج پر،طیاروں کی فضاء میں ریہرسل

تازہ دم دستے جدیدبیٹل ٹینکس، میزائل، ٹائیگر آرمڈ وہیکل،آرمڈ پرسنل کیریئر ز پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں

اتوار مئی 13:10

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پرنو مئی کو ہونے والی73 ویں سالانہ وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 73ویں وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر فوجی دستوں کی پریڈ اور جدید جنگی ساز و سامان کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی مناسبت سے دارالحکومت ماسکو میں 5 اعشاریہ 5 ایکڑ رقبے پر پھیلے ریڈ اسکوائرپرملٹری اور ایئر فورس اہلکاروں نے ریہرسلز کا آغاز کردیا ہے۔

اس موقع پر جہاں روسی فضائیہ کی70سے زائد فائٹر جیٹ اور ہیلی کاپٹرز طیارے آسمان پر شاندار کرتب بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہیں تازہ دم دستے اور مرد و خواتین فوجی اہلکار جدیدبیٹل ٹینکس، میزائل، ٹائیگر آرمڈ وہیکل،آرمڈ پرسنل کیریئر زسمیت دیگر جدید جنگی ہتھیاروں کے ہمراہ گراونڈ پر پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :