Live Updates

عوام کی بے لوث خدمت کرنا میاں برادران کامشن ہے،رانامحمدحیات خاں

اتوار 6 مئی 2018 13:10

قصور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے کہاہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کرنا میاں برادران کامشن ہے‘کارکردگی کے لحاظ سے محمدنواز شریف اور شہبازشریف کے پائے کا کوئی سیاستدان پاکستان میں موجودنہیں‘میاں برادران ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک جذبے سے شب وروز کوشاں ہیں جس کا واضح ثبوت پاکستان کے ہرشعبے میں وہ بے شمار ترقی ہے جس کا دنیاکے ہر فورم پر اعتراف کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر یونین کونسلزکے چیئرمینز‘وائس چیئرمینز‘کونسلرز‘پارٹی ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے بیان بازی کی بجائے عملی طورپرپاکستان کوہرلحاظ سے مضبوط ملک بناکر دکھایاہے افسوس اس امرکا ہے کہ عمران خان جیسے سیاستدان اقدار کے ایوانوں میں پہنچنے کیلئے ہر قسم کا منفی ہتھکنڈہ استعما ل کررہے ہیں‘ دھرنوں‘ لاک ڈائون سمیت عمران خان ہر ہتھکنڈہ آزماچکے ہیں جس کو عوام نے ناکام بنادیاہے‘ماضی میں بھی مخالفین کی سازشیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی مخالفین کے ہاتھ ندامت اورشرمندگی کے سواکچھ نہیں آئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات