دالوں کی کٹائی صبح کے وقت کر یں،ماہرین زراعت

اتوار 6 مئی 2018 13:10

قصور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کودالوں کی کٹائی کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار دالوں کی کٹائی صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوارمتاثرنہ ہو‘کٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں ‘فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی 90فیصد پھلیاں پک کر تیار ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ کٹائی کے لئے صبح کا وقت بہترین ہوتاہے کیونکہ اس وقت نمی کے باعث پھلیاں کم جھڑتی ہیں‘فصل کی گہانی کیلئے صاف جگہ کا انتخاب کیاجائے۔