کاشتکار 15مئی تک ہرکپاس کی کاشت مکمل کرلیں، ماہرین زراعت

اتوار 6 مئی 2018 13:10

قصور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) حملہ آورسنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت روکنے کیلئے کاشتکاروں کو بی ٹی کیساتھ کم ازکم10فیصد رقبہ پر نان بی ٹی اقسام کی کاشت کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار 15مئی تک ہرصورت کپاس کی کاشت مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے ہدایت کی کہ وہ بی ٹی اقسام کا انتخاب علاقے کی موزونیت‘مقامی معلومات اور پچھلے سالوں کے تجربات کی روشنی میں کریں‘10فیصد رقبہ پر نان بی ٹی اقسام لازمی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدانہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :