کاشتکار تمبا کو کے لے ہلکی میرازمین کا انتخاب کر یں، ما ہر ین

اتوار 6 مئی 2018 13:10

قصور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ تمباکوکم عرصے میں پکنے والی اہم نقدآورفصل ہے‘ پاکستان میں دوسرے کئی ملکوں کی طرح تمباکو کا استعمال بہت زیادہ ہے‘ تمباکوکی کاشت تقریباً ہرقسم کی زمین پر کامیابی سے ہوسکتی ہے لیکن اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہلکی میرازمین جس میں نامیاتی مادے خاصی مقدار میں موجود ہوں توموزوں رہتی ہے‘زیادہ بھاری زمین پر اس کی کاشت اسکے معیارکو متاثر کرتی ہے کلراٹھی اور سیم زدہ زمین کے علاوہ تمباکوکوہرقسم کی زمین پر کاشت کیاجاسکتاہے‘زمین کی تیاری کے دوران ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل اورپھر عام دیسی ہل تین چار دفعہ چلاکر ایک دفعہ سہاگہ اچھی طرح دے دیں جس سے زمین اچھی طرح بھر بھری ہوجائے‘تمباکوکی کاشت بذریعہ پنیری کی جاتی ہے‘پنیری کی کاشت کیلئے ہلکی ریتلی میرازمین موزوں رہتی ہے‘کیاریاں بنانے سے پہلے زمین کو اچھی طرح تیارکرکے اس میں گوبرکی گلی سڑی کھادملالینی چاہئیے یہ عمل پنیری کاشت کرنے سے 2ہفتے پہلے کرناچاہئیے دیگر فصلوں کی طرح تمباکوکی پیداوار بھی بڑی بوٹیوں کی موجودگی سے خاصی متاثرہوتی ہے اسلئے وقفے وقفے سے گوڈی کرتے رہناچاہئیے تاکہ کھیت جڑی بوٹیوں سے صاف رہے‘تمباکوکی فصل کو پکنے تک 8سی10فیصد پانی درکار ہوتاہے‘زیادہ پانی بھی تمباکوکے معیارکوخراب کرتاہے‘تمباکو کی فی ایکڑ پیداواربڑھانے کیلئے کھادوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے اگر نامیاتی مادہ گلی سڑی گوبرمہیاہوسکے تو 12سی15گڈے پنیری منتقل کرنے سے 4سے 6ہفتے پہلے کھیت میں ہل چلاکر اچھی طرح ملادی جائے۔

متعلقہ عنوان :