محکمہ خوراک گندم کی خریداری مہم 31 مئی تک جاری رکھے گا،محکمہ خوراک

اتوار 6 مئی 2018 13:10

فیصل آباد۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) محکمہ خوراک گندم کی خریداری مہم 31 مئی تک جاری رکھے گا جبکہ گندم کی خرید کاہدف بھی ہرحال میںمقررہ مدت میں مکمل کیاجائیگا۔ محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹر محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے گندم کے خریداری مراکز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاشتکاروں کو گندم کی ان لوڈنگ کے بارے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہیے اور سنٹر پر آنے والی گندم کی روزانہ کی بنیاد پر ان لوڈنگ کویقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افسر موصو ف کی جانب سے مزید کہاگیاہے کہ محکمہ خوراک کے افسران کاشتکاروں سے قریبی رابطہ رکھیں اور گندم کی خریدکے سلسلے میں انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ خریدی گئی گندم کے واجبات کی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ خوراک کے حکام سے کہاگیاہے کہ وہ گوداموں میں ذخیرہ کی جانے والی گندم کی صورت حال کا معائنہ کرتے ہوئے گندم کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :