کاشتکار سبزیات کی گوڈی کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق تنوں کے ساتھ مٹی چڑھا دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت

اتوار 6 مئی 2018 13:10

فیصل آباد۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ کاشتکار سبزیات کی گوڈی کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق تنوں کے ساتھ مٹی چڑھا دیں اور جڑی بوٹیاںتلف کرنے کیلئے بھی بروقت اقدامات کریں تاکہ سبزیات کی اچھی فصل حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے باعث سبزیات کو معمول سے زائد آبپاشی کی بھی ضرورت ہوتی ہے اس لئے کاشتکار سبزیات کی فصل کو 8 سی10روز کے وقفہ سے آبپاشی کرتے رہیں۔

انہوںنے کہاکہ درجہ حرارت بڑھنے سے کیڑے مکوڑوں اور مختلف بیماریوں کا حملہ ہونے کا بھی خدشہ رہتاہے اس لئے کاشتکار سبزیات کی فصلات پر گہری نظر رکھیں اور اگر کسی جگہ کسی پودے پر کسی بیماری یا کیڑے مکوڑے کا حملہ نظر آئے تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے کریں تاکہ بعد میں انہیں کسی مشکل یامالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :