علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیڈ ایکس اے آئی او یو کی پرامن کل کے موضوع پر تقریب

اتوار 6 مئی 2018 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیڈ ایکس اے آئی او یو نے پہلی تقریب گذشتہ روز اپنے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد کی جس میں مختلف شعبوں کے مقررین کو 15۔منٹ کی مختصر بات چیت کے ذریعہ "قابل ترویج خیالات" کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ،ْ ہر مقرر نے اپنے منفرد خیا لات کا اظہار کیا۔

تقریب فیکلٹی آف ایجوکیشن نے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی ٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے صدارت کی۔ تقریب کا مرکزی موضوع"پُر امن کل" تھا۔خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ٹیڈ ایکس آئیڈیاز کے اشتراک کے لئے مقامی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

نصف دن کی تقریب سات لائیو ٹاکس اور تین ٹیڈ ایکس ویڈیوز پر مشتمل تھی۔سات مقررین نے مختلف موضوعات پر اپنی مختصر ٹاک کے ذریعہ امن کے تصور کو اجاگر کیا۔ڈاکٹر حسن عباس نے انجینئرنگ اینڈ انوائرمنٹ ،ْ ڈاکٹر وقار احمد نے معاشیات ،ْ بزنس اور کامرسن کے پوائنٹ آف ویوپر ،ْ فرزانہ یعقوب نے صنفی امتیاز اور حقوق نسواں پر بات کی اور پیٹر جیکب(Peter Jacob)نے پرامن معاشرے میں سماجی انصاف کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

ملک کے نامور کالم نگار ،ْ جاوید چوہدری نے بیانیہ کی تعمیر و ترویج میں روایتی اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو کی۔ڈاکٹر توسیف اختر نے صحت اور عذائیت جبکہ آخری مقرر تیمور رحمان نے آرٹ اور ثقافت ،ْ رواداری اور صبر کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔اختتامی کلمات ،ْفیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ادا کئے۔انہوں نے معاشرے میں امن کے قیام کے لئے مفید آئیڈیاز شیئر کرنے پر مقررین کا شکریہ ادا کیا۔