انتخابات میں خلائی مخلوق کا حصہ ہوتا ہے‘سیاست میں کوئی آخری دشمن یا دوست نہیں ہوتا۔خورشید شاہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 6 مئی 2018 13:10

انتخابات میں خلائی مخلوق کا حصہ ہوتا ہے‘سیاست میں کوئی آخری دشمن  یا ..
سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مئی۔2018ء) اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا اعلان کر دینگے‘سائنسدان بھی کہتے ہیں خلائی مخلوق ہے۔ خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی۔ انتخابات میں خلائی مخلوق کا حصہ ہوتا ہے۔ فاروق ستار کو ان کی پارٹی بھی تسلیم نہیں کرتی۔

فاروق ستار کو ان کے اپنے لوگوں نے ہی ہٹا دیا۔ سیاست میں کوئی بعید نہیں کہ کب کیا ہوتا ہے۔ کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا اور کوئی آخری دوست نہیں ہوتا۔ حالات پر منحصر ہوتا ہے کہ کب کیا ہونا چاہئے۔ نیب اپنا کام کر رہی ہے اور کیسز بنا رہی ہے‘ سب سے زیادہ بجلی کی چوری لاہور میں ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ انسان تعلیم کی وجہ سے اپنی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے اگر جہالت اس کے اندر ہو گی اور اچھے، برے اور اپنے لئے اور اپنے بچوں کے لئے علم اور سمجھ نہیں ہو گی تو وہ کچھ نہیں کر سکتا۔ وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں آج کا دن تاریخی دن ہے اور سکھر میں یونیورسٹی کی کمی تھی اب وہ پوری ہو گئی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تک تو الیکشن ٹائم پر ہی جا رہا ہے۔

حلقہ بندیاں ہو گئی ہیں، اب الیکشن ہونا چاہئے،15 مئی تک نگران وزیراعظم کا اعلان کر دینگے۔ ا نہوں نے کہا کہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھینکنے کی باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائے گی۔ مجھے سیاست میں 50 سال ہو گئے ہیں اور 30سال بطور رکن پارلیمنٹ کام کر چکا ہوں۔ سیاست میں کوئی بعید نہیں کہ کب کیا ہوتا ہے کوئی آخری دشمن نہیں ہوتا کوئی آخری دوست نہیں ہوتا۔

حالات پر منحصر ہوتا ہے کہ کب کیا ہونا چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں (ن) لیگ کو چیلنج کرتا ہوں کہ جنوبی پنجاب میں جتنی انفراسٹرکچر کی ترقی پی پی نے پانچ سال میں کی ان لوگوں نے چوتھا حصہ بھی نہیں کیا۔ ملتان میں ان لوگوں نے میٹرو چلائی ہے فوٹو دیکھیں خالی پڑا ہے اربوں روپے کا ان لوگوں نے نقصان کر دیا ہے۔ پی پی نے کم از کم چھ بڑے پل بنائے ہیں جن کی وجہ سے 100,100 اور 150,150 کلومیٹر فاصلہ کم کر دیا اور ملک کی معیشت کو محفوظ کر دیا ہے اور بڑی ترقی وہاں ہوئی ہے۔