فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس (آج )ہوگا

اتوار 6 مئی 2018 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر بلایا گیا فاٹا اصلاحات عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس آج ( پیر ) کے روز ہوگا۔فاٹا ریفارمز عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سرتاج عزیز، خورشید شاہ، عبدالقادر بلوچ، نوید قمر، شاہ محمود قریشی اور مولانا فضل الرحمان شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار اور آفتاب شیر پا ئوبھی فاٹا ریفارمز سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نی3مئی کو قومی اسمبلی میں اعلان کیا تھا کہ فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دینے کے عمل کا آغاز رواں ماہ مکمل کر لیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس12ستمبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی تھی جس میں حکومت نے ایف سی آر کے خاتمے کے لیے نیا بل لانے کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی حکومت نے 23 ستمبر کو فاٹا میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح پولیس اور عدالتی نظام نافذ کرنے کا اعلان کیا جب کہ رواں سال 17 اپریل کو صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کے بل پر دستخط کئے تھے۔