Live Updates

قومی اسمبلی کی 272 عام نشستوں پر 200 امیدوار کھڑا کررہے ہیں ‘ فواد چوہدری

دیگر جماعتیں100 سے زیادہ امیدوار کھڑے کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات

اتوار 6 مئی 2018 13:20

قومی اسمبلی کی 272 عام نشستوں پر 200 امیدوار کھڑا کررہے ہیں ‘ فواد چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی طرح کا سیاسی اتحاد نہ کرنے کا دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی آصف علی زرداری کی پارٹی سے کبھی ہاتھ نہیں ملائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کی 272 عام نشستوں پر 200 امیدوار کھڑا کررہے ہیں اور امید ہے کہ ہمیں مشترکہ طور پر 150 نشستوں کی برتری حاصل ہوگی۔انہوں نے دعوی کیا کہ دیگر سیاسی پارٹیاں 100 سے زیادہ امیدوار کھڑے کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن)کو امیدوار کی تلاش میں جدوجہد کرنا پڑے گی۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)علاقائی پارٹیوں کے سانچے میں ڈھل چکی ہیں اور پی ٹی آئی کا دونوں سے ہی کوئی مقابلہ نہیں۔انہوںنے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اندورن سندھ اور مسلم لیگ (ن)مرکزی پنجاب میں مقبولیت رکھتی ہے اور انتخابات کے بعد مسلم لیگ اپنا وجود کھو دے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات