نارتھمپٹن شائر کیخلاف اسد شفیق کی سنچری

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا

اتوار مئی 13:20

نارتھمپٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ میں اسد شفیق نے سنچری بنا کر پاکستان کو پہلی اننگز میں 98 رنز کی برتری دلا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھمپٹن میں کھیلے جا رہے چار روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے پہلی اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنا لیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 135 بنا لیے ۔حارث سہیل نے 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابر اعظم نے بھی 57 رنز بنائے۔واضح رہے کہ کھیل کے پہلے روز نارتھمپٹن شائر کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی ،ْ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :