پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کی کامیابی کا کریڈٹ شاہ رخ خان کودیدیا

اتوار 6 مئی 2018 13:20

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) کنگز الیون پنجاب کی مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ا?ئی پی ایل کی کامیابی کا کریڈٹ شاہ رخ خان کو دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

کنگز الیون پنجاب کی مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے آئی پی ایل کی کامیابی کا کریڈٹ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان اورسابق لیگ چیئرمین للت مودی کو دیا ہے۔انھوں نے کہاکہ مودی کی محنت اور شاہ رخ کے اس کا حصہ بننے کی وجہ سے یہ لیگ کامیاب ہوئی۔پریتی کے مطابق شروع میں میں نے بھی اس لیگ کو کافی وقت دیا مگر اب یہ کافی سیٹ ہوچکی اور میں اس لیگ کے ساتھ اپنے کیریئر اور دوسرے پروجیکٹ بھی کررہی ہوں۔