قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

اتوار 6 مئی 2018 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج پیر کوساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر افتخار الدین کریں گے۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کے مختلف امور پرغور کیاجائے گا۔