سیفٹی فوڈ اتھارٹی اہلکاروں کا پکوڑہ فروشوں کی دوکانوں پر چھاپہ ،غیرمعیاری مصالحہ جات کے استعمال پر 3پکوڑہ فروشوں کی دوکانیں سیل

اتوار مئی 13:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) سیفٹی فوڈ اتھارٹی اہلکاروں نے الیاسی مسجد کے قریب پکوڑہ فروشوں کی دوکانوں پر چھاپہ کے دوران غیرمعیاری لہسن اورمصالحہ جات کے استعمال پر 3پکوڑہ فروشوں کی دوکانیں سیل کردی ہیں۔

(جاری ہے)

سیاحتی مقام پرالیاسی کے مشہورپکوڑہ فروشوںکی دوکانوںپرسیفٹی فوڈاتھارٹی کے اہلکاروںنے چھاپہ کے دوران غیرمعیاری مضرصحت ولہسن دیگرمصالحہ جات سے تیارہونے والے تین پکوڑہ شاپ فرینڈپکوڑہ،الیاسی پکوڑہ اورٹیسٹی پکوڑہ کی دوکانیںسیل کردی گئیں۔

سیفٹی فوڈاتھارٹی کے اہلکاروںنے صحافیوںکوبتایاکہ پچھلے کئی عرصہ سے الیاسی مسجدکے قریب پکوڑہ شاپ کے مالکان غیرمعیاری گھی اورمضرصحت مصالحہ جات سے پکوڑے تیارکررہے ہیںجس سے لوگ بیماریوںکاشکارہوگئے ہیںجس پرعوامی شکایات پرہم نے تین دوکانوںکوسیل کردیاہے بھاری جرمانہ بھی عائدکردیاجائے گااوراسی طرح کی کاروائیاںجگہ جگہ جاری رکھی ہوئیںہیں۔

متعلقہ عنوان :