صوبہ کی تا ریخ میں پہلی مر تبہ1.5میلن رو پے کی خطیر رقم بی ایس پرو گرا م کے لئے مختص کی گئی، مشتاق احمد غنی

اتوار مئی 13:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا میںپا کستا ن تحریک انصا ف کی حکو مت نے گزشتہ چا ر سا لو ں میں تعلیم کے میدا ن میں جو انقلا بی اصلا حا ت لا ئی ہیںوہ پورے ملک کے لئے ایک مثا ل ہے۔صوبائی نے اعلی تعلیم کے معیا ر اور اس کی عا م آدمی تک رسا ئی کو یقینی بنا یا اور بی ایس پرو گرا م کو 37کا لجزسے بڑھا کر 97کا لجو ں میں شروع کردیا گیا جہا ں پر 514بی ایس ڈیپار ئمنٹس طلبا ء اور طا لبا ت کو تعلیم دے رہے ہیں۔

صوبہ کی تا ریخ میں پہلی مر تبہ1.5میلن رو پے کی خطیر رقم بی ایس پرو گرا م کے لئے مختص کی گئی اس سکیم کا مقصدریسرچ کو فروغ دینا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جدید ضرو ریا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ای لائبیری،سو لر آئی ٹی لیب اور جی آئی ایس جیسی سہو لیا ت فرا ہم کی گئیںجس کی وجہ سے آج بی ایس پرو گرا م پورے صو بے میں کا میا بی سے ہمکنا ر ہوا۔

(جاری ہے)

2013میں پی ایس میں 2772ان رو لمنٹ تھیں جب کہ اب 17493ہو گئی ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گو ر نمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ کا لج منڈیا ں ایبٹ آباد میںبی ایس ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ2017-2018کی منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈا ئیر یکٹر ہا ئیر ایجو کیشن خیبر پختو نخوا پرو فیسر ڈا کٹر سبحا ن اللہ شا ہ اور پر نسپل غلا م رسو ل نے بھی خطا ب کر تے ہو ئے بی ایس پرو گرا م کے حوا لے سے تفصیلی روشنی ڈا لی ۔ تقریب میںاسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر منیر ،چیئر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈر ی ایجو کیشن ایبٹ آباد پرو فیسر سجا د خا ن ،دیگر کا لجو ں کے پر نسپلز ،پروفیسرزاور طلبا ء اور طا لبا ت بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :