شملائی پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس

اتوار 6 مئی 2018 13:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) شملائی پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمان سے دو کلاشنکوف ،دو بندوق اورایک رائفل بر آمد کرلیا گیا ۔ ایک ہفتہ قبل تھانہ شملائی کے حدود میں عبد الحکیم اور عبد الواحد کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئیں تھیں ،شملائی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ شملائی امجد خان کے مطابق ایک ہفتہ قبل صم بانڈہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد عبد الحکیم اور عبد الواحد کی لاشیں ایک ویرانے سے بر آمد ہوئی تھی شملائی پولیس نے نعشیںپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالہ کیں۔ڈی پی او بٹگرام رسول شاہ کی خصوصی ہدایات پر تھانہ شملائی پولیس کی خصوصی ٹیم سربراہ امجد خان ،مرتضی ،وارث خان اور خان باز نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیس کی تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ لڑکی رشتے کے معاملے پر مذکورہ واقعہ پیش آیا ۔