سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات، و قومی ورثہ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میںہوگا

اتوار 6 مئی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات، و قومی ورثہ کا اجلاس آج پیرکو ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میںہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر کامران مائیکل، سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر غوث محمدخان نیازی، سینیٹر محمدصابر شاہ، سینیٹر طاہربزنجو، سینیٹر عطاء اللہ خان ، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹرروبینہ خالد، سینیٹر تاج محمدآفریدی، سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹرمشتاق احمد اور سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پارلیمان کے ایوان بالا کے اراکین کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 175کے تحت نئے چیئرمین کمیٹی کاانتخاب کیا جائے گا۔