مغرب میں لوگوں کا بالی وڈکو سٹائلش کہہ کر بلانے پر غصہ آتا ہے، پریانکا چوپڑا

اتوار مئی 13:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں غصہ آتا ہے جب مغرب میں لوگ بالی وڈ کو سٹائلشکہہ کر بلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی سیریز ’’کوانٹیکو 3‘‘ کی تشہیر کے لئے ہالی وڈ ٹاک شو میں شرکت کی جہاں پریانکا چوپڑا نے میزبان کے بالی وڈ کو ایک انداز یا سٹائل کہنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے کی وجہ سیکبھی یہ محسوس نہیں کیا کہ اپنے ملک سے باہربالی ووڈ کے سٹائل میں کمی آئی ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے بلکہ بالی وڈ ایک سٹائل سے زیادہ بہت کچھ ہے، یہ ایک فلم انڈسٹری ہے جہاں ڈرامہ، ایکشن، تھرلر اور بہت کچھ بنایا جاتا ہے جبکہ ہالی وڈ کے برعکس یہ صرف ایک جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسیقی بالی وڈ فلموں کا ایک بہت اہم حصہ ہے لیکن تمام فلمیں لوگوں کو ڈانس کرنے پر مجبور نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :