لبنان میں عام انتخابات کا انعقاد

اتوار مئی 13:50

بیروت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) لبنان میں اتوار عام انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا گیا ، 9 برس بعد منعقد ہونے والے اس الیکشن کو ملک کی اقتصادی صورت حال کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل عالمی وقت کے مطابق شام 4 بجے تک جاری رہا ، توقع ہے کہ پیر کی صبح تک غیر سرکاری نتائج سامنے آ جائیں گے۔ اندازہ ہے کہ ایران نواز حزب اللہ اس الیکشن میں پارلیمان میں اپنی نمائندگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ اس عرب ملک میں آخری مرتبہ انتخابات کا انعقاد 2009 میں ہوا تھا۔