افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع کوہستان میں طالبان کی پسپائی

اتوار مئی 13:50

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) افغان سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز بتایا کہ امریکی عسکری اتحاد کی مدد سے بدخشاں صوبے کے کوہستان نامی ایک ضلع کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ طالبان باغیوں نے گزشتہ ہفتے ہی اس ضلع پر قبضہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ ثنا اللہ روحانی نے بتایا ہے کہ اس لڑائی میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے افغان طالبان اپنی پرتشدد کارروائیوں میں تیزی لا چکے ہیں۔ افغانستان کے متعدد علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔