برطانوی وزیر خارجہ امریکا روانہ

اتوار 6 مئی 2018 13:50

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن دورہ امریکا کے لیے واشنگٹن روانہ ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ اس دو روزہ دورے کے دوران واشنگٹن میں امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات میں ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کے علاوہ شام اور شمالی کوریا جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

جانسن نے امریکا روانگی سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ لندن حکومت ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ء میں طے پانے والی ڈیل کی حمایت کرتی ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی امریکا پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اس جوہری ڈیل سے دستبردار نہ ہو۔