ایران جوہری معاہدے کا برقرار رہنا ضروری ہے، روس

اتوار مئی 13:50

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) روس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کا برقرار رہنا ضروری ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نیایرانی سرکاری خبر رساں اداریکے ساتھ گفتگو میں جوہری معاہدے سے ممکنہ طور پرامریکی علیحدگی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران،، روس،، امریکا، چین اور یورپی یونین کے درمیان اس معاہدے پر دستخط کیے گئے اورسلامتی کونسل نے بھی اس کی تصدیق کی لہذا اس کا نفاذ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روس نے متعدد بار زور دیا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی بین الاقوامی عدم استحکام کا باعث ہوتی ہے اور امریکی حکام کی جانب سے جوہری معاہدے سے ایک فریقی علیحدگی کا دعوی عالمی قوانین کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔زاخارووا نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بعض ممالک شامی بحران اور دہشتگردوں کے اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں. ایران شام کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کوشش کرکے دہشتگردوں سے نمٹنے میں موئثر کردار ادا کر رہا ہے۔