الیکشن پاکستان میں ہوں یا دنیا میں کہیں بھی خلائی مخلوق توہوتی ہے ،ْسید خورشید شاہ

یا 16مئی تک وزیراعظم کیلئے نام سامنے آجائیں گے ،ْجو کردار کا صاف شفاف ہوگا وہ نگرا ں وزیراعظم ہوگا ،ْ

اتوار 6 مئی 2018 14:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہاہے کہ الیکشن پاکستان میں ہوں یا دنیا میں کہیں بھی خلائی مخلوق توہوتی ہے ،ْ15 یا 16مئی تک وزیراعظم کیلئے نام سامنے آجائیں گے ،ْجو کردار کا صاف شفاف ہوگا وہ نگرا ں وزیراعظم ہوگا ،ْسیاست میں کوئی مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتا، ہر پارٹی سے بات ہوسکتی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ 15 یا 16مئی تک وزیراعظم کیلئے نام سامنے آجائیں گے ،ْجو کردار کا صاف شفاف ہوگا وہ نگرا ں وزیراعظم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ یہ تو سائنسدان بھی کہتے ہیں خلائی مخلوق آسمانوں پر رہتی ہے دکھائی نہیں دیتی ،ْپاکستان میں الیکشن ہوں یا دنیا کے کسی بھی ملک میں خلائی مخلوق کا کردار تو ہوتا ہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال ک ے جواب میں انہوںنے کہاکہ سیاست میں کوئی مستقل دوست اور دشمن نہیں ہوتا، ہر پارٹی سے بات ہوسکتی ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ لاہور میں سب سے زیادہ بجلی کی چوری ہوتی ہے پہلے وہاں کی بجلی کاٹیں۔۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ ہمارے پاس لیڈر شپ نہیں اس لیے دنیا ہمیں پتھر کے دور میں پھینکنے کی باتیں کررہی ہے تاہم جلد ہمیں بلاول بھٹو کی شکل میں لیڈر شپ مل جائیگی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ فاروق ستار اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،ْلندن والے کو تو خود فاروق ستار نے مائنس کیا اور اب انہیں خود ان کی پارٹی قبول نہیں کررہی ہے ،ْ پپو پاپا پھپھو پارٹی کہنے والا خود کسی کا پپی ہے۔