کوئٹہ ،ْ کوئلے کی کان سے مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تعداد 23 ہوگئی

مارواڑ اور سورینج حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کی جائے گی ،ْ چیف مائنز انسپکٹر

اتوار 6 مئی 2018 14:20

کوئٹہ ،ْ کوئلے کی کان سے مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، تعداد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) کوئٹہ کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان سے مزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد دو کانوں کے منہدم ہونے کے الگ الگ واقعات میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 23 ہوگئی۔گزشتہ روز مارواڑ اور سورینج میں کان کے منہدم ہونے کے الگ الگ واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں متعدد مزدور پھنس گئے تھے۔

(جاری ہے)

چیف مانئنز انسپکٹر کے مطابق سورینج میں گزشتہ روز کوئلے کی کان بیٹھنے سے 9 مزدور پھنس گئے تھے جس میں سے 2 کی لاشیں اور دو کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا تاہم اتوار کومزید 5 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیںکان کے بیٹھنے کے دونوں واقعات میں اب تک مجموعی طور پر 23 مزدوروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا ہے کہ مارواڑ اور سورینج حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کی جائے گی جس کی منظور سیکرٹری معدنیات دیں گے اور دونوں حادثات کی علیحدہ علیحدہ تحقیقات ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :